تحریک منہاج القرآن

پس ماندہ مذہبی ذہن کے تیارکردہ فتنہ طاہریہ کی حقیقت

گوشہ درود کی تعمیر کے لیے کھدائی مکمل

Posted by naveedbcn پر جولائی 7, 2007

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت کی کھدائی کا پہلا مرحلہ مکمل

رپورٹ : ایم ایس پاکستانیتحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں گوشہ درود کی عمارت “مینارۃ السلام” کے تہہ خانے کی کھدائی کی گئی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے لان میں 15 فٹ زیر زمین اس کھدائی کے عمل کو 10 دن قبل شروع کیا گیا تھا۔ اس مرحلے میں ایک بڑی کرین کے ذریعے کھدائی کی گئی۔ گزشتہ روز اس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے لان کے مغربی طرف کچھ حصے کی کھدائی نہیں کی گئی کیونکہ اس جگہ پر زمین سے 65 فٹ بلند مینار “مینارۃ السلام” تعمیر ہو گا۔ یہ مینار روم کے شہر قونیہ میں مولانا روم کے مزار مبارک کی طرز پر بنایا جائے گا۔

گوشہ درود کی عمارت کی کھدائی کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کے لیے بجری، سریا، ریت، سلیپس، سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی میڑیل بھی مرکزی سیکرٹریٹ کے ساتھ اور سیکرٹریٹ کے اندر جمع کر دیا گیا ہے۔ چند روز بعد یہاں باقاعدہ تعیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: