تحریک منہاج القرآن

پس ماندہ مذہبی ذہن کے تیارکردہ فتنہ طاہریہ کی حقیقت

Archive for the ‘گوشہ درود’ Category

گوشہ درود کا تعمیراتی کام شروع

Posted by naveedbcn پر جولائی 7, 2007

گوشہ درود کا تعمیراتی کام شروع

رپورٹ : ایم ایس پاکستانیمورخہ 5 جولائی صبح 9 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہء درود کی عمارت "مینارۃ السلام” کے تہہ خانہ کی تعمیر کا باقاعدہ طور پر آغاز ایک دعائیہ تقریب سے ہوا۔ یہ تقریب "مینارۃ السلام” کے تہہ خانہ میں منعقد کی گئی۔ جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، کرنل (ر) محمد احمد، بریگیڈیر (ر) اقبال احمد خان، گوشہء درود کے امیر الحاج محمد سلیم قادری، جی ایم ملک، ڈاکٹر شاہد محمود، جاوید اقبال قادری، حاجی محمد ریاض، عاقل ملک، حاجی محمد سلیم قادری، شمیم احمد نمبردار، سید فرحت حسین شاہ، دیگر مرکزی قائدین تحریک اور جملہ سٹاف کے علاوہ گوشہ درود کے گوشہ نشین نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کی سعادت قاری اللہ بخش نقشبندی نے حاصل کی۔ نظامت شماریات کے سرفراز احمد خان نے نعت شریف پڑھی۔ نعت کے ساتھ یہاں گوشہ درود کے منتخب درود پاک کا بھی ورد کیا گیا۔ اس کے بعد اسی جگہ پر مرکزی قائدین نے بطور صدقہ ایک بکرا ذبح کیا۔ اس تقریب میں مرکزی قائدین نے یہاں کنکریٹ سے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر قائدین نے باری باری اپنے ہاتھ سے کنکریٹ سے تعمیراتی کام میں حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر قائدین نے خصوصی دعا کروائی۔ تعمیراتی کام کے افتتاح کی خوشی میں شرکاء اور مرکزی سٹاف میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

Posted in گوشہ درود | Leave a Comment »

گوشہ درود کی تعمیر کے لیے کھدائی مکمل

Posted by naveedbcn پر جولائی 7, 2007

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت کی کھدائی کا پہلا مرحلہ مکمل

رپورٹ : ایم ایس پاکستانیتحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں گوشہ درود کی عمارت "مینارۃ السلام” کے تہہ خانے کی کھدائی کی گئی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے لان میں 15 فٹ زیر زمین اس کھدائی کے عمل کو 10 دن قبل شروع کیا گیا تھا۔ اس مرحلے میں ایک بڑی کرین کے ذریعے کھدائی کی گئی۔ گزشتہ روز اس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے لان کے مغربی طرف کچھ حصے کی کھدائی نہیں کی گئی کیونکہ اس جگہ پر زمین سے 65 فٹ بلند مینار "مینارۃ السلام” تعمیر ہو گا۔ یہ مینار روم کے شہر قونیہ میں مولانا روم کے مزار مبارک کی طرز پر بنایا جائے گا۔

گوشہ درود کی عمارت کی کھدائی کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کے لیے بجری، سریا، ریت، سلیپس، سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی میڑیل بھی مرکزی سیکرٹریٹ کے ساتھ اور سیکرٹریٹ کے اندر جمع کر دیا گیا ہے۔ چند روز بعد یہاں باقاعدہ تعیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔

Posted in گوشہ درود | Leave a Comment »

گوشہ درود کے لیے کھدائی کر آغاز

Posted by naveedbcn پر جولائی 7, 2007

گوشہٴ درود کے تعمیراتی کام کا آغاز

رپورٹ: ایم ایس پاکستانیتحریک منہاج القرآن کے گوشہٴ درود کی عمارت "مینارۃ السلام” کی باقاعدہ تعمیر گزشتہ روز مؤرخہ 18 جون 2007ء کو شروع کر دی گئی۔ اس موقع پر ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کے ورکرز نے اس تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔ گوشہٴ دوود کی اس تعمیر کے ابتدائی مرحلے میں مرکزی سیکرٹریٹ کے لان کی جگہ پر زیر زمین تہہ خانہ کی تعمیر ہو گی۔ اس سلسلے میں مشرقی لان میں ایک بڑی کرین کے ذریعے کھدائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اس سے دو روز قبل مرکزی سیکرٹریٹ کے وسطی حصے میں واقع مرکزی نظامت امور داخلہ کی عمارت کو گرا دیا گیا۔ اس تعمیر کی وجہ سے نظامت امور داخلہ کے سٹاف کو عارضی طور پر مرکزی سیکرٹریٹ کی مین بلڈنگ کے اندر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں وہ اپنی دفتری ذمہ داریاں بدستور سر انجام دے رہے ہیں۔ "مینارۃ السلام” کی اس تعیر کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ کے شمالی حصے میں واقع گاڑیوں کے گیراج کو بھی منہدم کر دیا گیا ہے۔

تعمیراتی کام کے ابتدائی روز کرین نے لان کے ایک بڑے حصے کو 15 فٹ سے زائد زیر زمین گہرے گڑھے کی شکل میں کھود دیا ہے۔ قبل ازیں تعمیراتی کام کے لیے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کی عمارت پر پلاسٹک کے بڑے بڑے دیوقامت حفاظتی سیاہ پردے لٹکا دیے گئے ہیں۔ "مینارۃ السلام” کا یہ تعمیراتی کام دن رات جاری ماہر انجینئروں کی نگرانی میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس عمارت کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ترکی کے شہر قونیہ میں حضرت مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک جیسا ایک خوبصورت سبز مینار بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ گوشہٴ درود کی عمارت ایک بڑے ہال کی شکل میں زیر زمین بنائی جائے گی۔

گوشہٴ دوود کی اس عمارت کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ ربیع الاول میں رکھا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھ سے زمین کے کچھ حصے کی کھدائی بھی کی تھی۔ اِس وقت گوشہٴ درود کے لیے ایک مخصوص جگہ مختص ہے جہاں دن رات بغیر کسی وقفہ کے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں درود پاک کا نذرانہ پیش کیا جا رہا ہے۔ گوشہٴ درود کے قیام کو ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے اس دوران یہاں پڑھا جانے والا اور دنیا بھر سے یہاں بھیجے جانے والے درود پاک کی تعداد 1 ارب اور 37 کروڑ سے بھی بڑھ گئی ہے۔

Posted in گوشہ درود | Leave a Comment »